پنجاب یونین آف جرنلسٹس دستور کے انتخابات آج ہوں گے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات آج گرینڈ ملینیئم ہال ڈیوس روڈ نزد لاہور پریس کلب میں منعقد ہوں گے۔ رائے دہی کا وقت صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ یونین کے ارکان میں انتخابات کے سلسلے میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے چار، چار، خزانچی کے لیے تین، نائب صدر کی تین نشستوں کے لیے نو، جائنٹ سیکرٹری کی تین نشستوں کے لیے سات امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن