پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہیں نہ حقانی نیٹ ورک کا وجود: خرم دستگیر

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+صباح نیوز)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں نہ ہی حقانی نیٹ ورک وجود رکھتا ہے ۔ پاکستان پرامن، مستحکم اور جمہوری افغانستان کا خواہاں ہے ۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ الحمدللہ آج دہشتگردی دم توڑ چکی ہے ۔ ہم خطے اور دنیا میں امن کے خواہاں ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان پرامن اور مستحکم ہو وہاں جمہوریت پروان چڑھے ۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بدھ کو ملٹری اکائونٹنٹ جنرل راولپنڈی کے دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں پر ملٹری اکائونٹنٹ جنرل ڈاکٹر وحید احمد نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ مقامی آڈٹ کے کنٹرولر کے ماتحت آڈٹ کے دفاتر بڑی اچھی طرح کام کررہے ہیں۔ وزیردفاع نے ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور خامیوں میں کمی لانے اور ادارہ کو زیادہ مستعد اور فعال بنانے کیلئے نظام کی کمپیوٹرائزیشن کو سراہا۔ وزیر دفاع نے ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ مسلح افواج کے ریٹائرڈ افراد، شہداء کی بیوائوں اور فوجی یونٹوں کے اکائونٹس کو تیزی سے نمٹائیں اور ان میں تیزی سے رقومات تقسیم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...