کراچی (علی عباس) ایف بی آر رواں مالی سال برائے 2017-18 کے لئے پہلی ششماہی میں ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا،6 ماہ کے دوران ریونیو کے حصول میں 270 ارب روپے کی کمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے 2 ہزار ارب روپے کی وصولی کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا لیکن اس دوارن 17 سو 30 ارب روپے وصول کئے جاسکے جس کے نتیجے میں 270 ارب روپے کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کا ہدف4 ہزار16 سو ارب روپے مقرر کیا گیا ہے چار ماہ میں مذکورہء ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوگیا ہے جس میں سے سال کے آخر تک 3 ہزار 2 سو ارب روپے وصول کئے جاسکیں گے۔ جس کے بعدایف بی آر کے ہدف میں 1270ارب روپے کا شارٹ فال ہوگا۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث شارٹ فال پیدا ہوا ہے جس پر قابو پانے کے لئے بار بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں اضافہ کرنا پڑرہا ہے پہلی ششماہی کے ریونیو میں 270 ارب روپے کی کمی کے باعث ملک بھر میں جاری میگا پروجیکٹس متاثر ہوسکتے ہیں۔
ایف بی آر ریونیو وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
Mar 01, 2018