لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلش ٹیم کے قائد آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور میزبان کیویز 49.4 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، بین سٹوکس اور معین علی نے دو، دو وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں 15 کے اسکور پر انگلش ٹیم کو جیسن رائے کا نقصان اٹھانا پڑا جو 8 رنز بنا کر بولٹ کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ جوروٹ بھی بیٹنگ کا جادو نہ جگہ سکے کپتان آئن مورگن اور اسٹوکس نے میدان سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 88 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ اسٹوکس نے بٹلر کے ساتھ مل کر ٹیم کو 12 اوورز قبل ہی چھ وکٹ کی فتح سے ہمکنار کر کے سیریز بھی برابر کردی، اسٹوکس 63 اور بٹلر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسٹوکس کو 2 وکٹیں اور ناقابل شکست 63 رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی
Mar 01, 2018