اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم جوئی ختم کر دی ہے۔ محمد علی سہ پارہ مہم جوئی کے دوران 7800 میٹر کی بلندی تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔ سد پارہ نے کہا ہے کہ طوفانی ہواؤں‘ خراب موسم کے باعث مہم جوئی ختم کرنا پڑی۔ آئندہ سال موسم سرما میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی دوبارہ کوشش کروں گا۔ سد پارہ اپنے فرانسیسی کوہ پیما ساتھی کے ہمراہ غیر آکسیجن کے مہم جوئی کر رہے تھے۔ سہ پارہ نے کہا کہ 3 سال کی مسلسل کوشش کے بعد نانگا پربت کو موسم سرما میں سر کیا تھا۔