ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا: یووراج سنگھ

Mar 01, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ برس ٓئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کے بارے فیصلہ کروں گا۔ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کی وجہ سے میرا کیریئر بری طرح متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود میرے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔پوری امید ہے کہ دوبارہ بھارت کی نمائندگی کا موقع ملے گا اور ہدف کے حصول کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔

مزیدخبریں