نڈال انجری کے سبب میکسکو اوپن سے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہسپانوی سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث میکسکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔نڈال کولہوں کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی انجری کی وجہ سے وہ گزشتہ ماہ کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔نڈال نے کہا کہ میکسیکو اوپن کے ذریعے میں ٹینس کورٹس میں واپسی کرنا چاہتا تھا لیکن کولہوں میں دردکی وجہ سے میں نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...