پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے،یہ رنگا رنگ تہوار زندگی کے جوش و جذبے کی علامت ہے ،اقلیتی برادری کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباددی اور اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اورمذہبی آزادی حاصل ہے،ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے،یہ رنگا رنگ تہوار زندگی کے جوش و جذبے کی علامت ۔شہبازشریف نے کہا کہ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع دیکرقومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے،اقلیتی برادری کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔