پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس لے نہیں رہی لیکن شریفوں اور ان جیسے دوسرے لوگوں کو منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی وسائل لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔