مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے گزشتہ ماہ 15 کشمیری شہید ہوئے:رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے جس سے متعدد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک بچہ اور بچی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ میں57 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ قابض فورسز نے مظالم کے دوران 16 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا۔ گزشتہ ماہ حریت رہنمائوں سمیت 179 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن