اس وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے‘ رکاوٹوں اور دھرنوں کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا‘ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں محلوں اور جہاز کے مالک ہار گئے‘ عوام آئندہ بھی خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے‘ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ وسائل مختص کئے ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اراکین اسمبلی نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ پنجاب اسپیڈ کے ذریعے منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرلیا گیا۔ صوبے کے عوام آپ سے دلی محبت کرتے ہیں جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے آپ کے مقابلے ممیں کوئی کام نہیں کرسکا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ رکاوٹوں اور دھرنوں کے باوجود پاکستان کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ وسائل مختص کئے ہیں۔ لودھراں کے ضمنی الیکشن ممیں محلوں اور جہاز کے مالک ہارگئے اور مسلم لیگ (ن) کا ایک درویش صفت کارکن جیت گیا۔ عوام آئندہ بھی خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔