انتظار قتل کیس:پولیس نے عبوری چالان میں ایس ایس پی مقدس حیدر کو کلین چٹ دیدی

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے انتظار قتل کیس کا عبوری چالان پولیس نے عدالت میں جمع کرادیا.عبوری چالان میں ایس ایس پی مقدس، مدیحہ کیانی کو کلین چٹ مل گئی،مقتول اور ملزمان کے درمیان ذاتی دشمنی کے شواہد نہیں ملے اور تفتیش کے دوران 28 گواہوں کو شامل کیا گیا۔ جمعرات کو پولیس نے انتظار قتل کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے جس میں مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے جن ملزمان پر شک کا اظہار کیا تھا انہیں کلین چٹ دے دی گئی ہے ، پولیس کے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر، ماہ رخ، سہیل نامی شخص اور مدیحہ کے خلاف شواہد نہیں ملے۔پولیس کے عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی مقدس حیدر اور مدیحہ کیانی کے درمیان تعلق کے شواہد نہیں ملے جب کہ ماہ رخ اور سہیل احمد کے درمیان تعلق کے شواہد نہیں ملے۔عبوری چالان کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار بلال اور دانیال گرفتار ہیں اور اہلکار بلال کی جانب سے چلائی گئی گولی سے انتظار کی موت واقع ہوئی۔پولیس چالان میں کہا گیا ہے کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان ذاتی دشمنی کے شواہد نہیں ملے اور تفتیش کے دوران 28 گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن