یورپ میں شدید سردی کی لہر بر قرار،ہلاکتوں کی تعداد 46ہوگئی

یورپ میں شدید سردی کی لہر بر قرار ہے، سلووینیا میں پارہ منفی 27 ڈگری تک گر گیا، ایک ہفتے کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد46 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ میں برفباری کے باعث سردی کا15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پورے یورپ نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے جس سے اسکاٹ لینڈ سمیت یورپ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ وفقے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مسلسل برفباری سے سڑکیں اور ساحلی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں۔جس کے باعث 1600سے زائد اسکول بند، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر ہیں۔ہیتھرو ایئرپورٹ سے 350 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بھی بند ہیں۔خراب موسم اور برفباری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے وسطی علاقے میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر سپین میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید سردی کے باعث معمولات زندگی مفلوج جبکہ لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے۔ اٹلی کے شہر روم میں چھ برس بعد آسمان سے برف کے گالے برسے، طویل مدت کے بعد ہونی والی برفباری کو شہریوں نے جشن کی طرح منایا۔

ای پیپر دی نیشن