بھارت میں دلہا اپنی ہی بارات میں چلنے والی گولی کا نشانہ بن گیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک دلہا اپنی ہی بارات پر چلنے والی ایک گولی کا نشانہ بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکیس سالہ دیپک کمار کی بارات میں شامل ایک آدمی نے خوشی منانے کے لیے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک گولی دیپک کمار کو لگ گئی اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگتے ہی دلہا گر گیا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر نپر پرساد نے کہا کہ دلہے کے گھر والے اس آدمی کی شناخت کر چکے ہیں جو ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ پولیس اب اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔جنوبی ایشیا میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنا عام رواج ہے۔ بھارت میں تقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنا ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود لوگ شادی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن