عمران خان کے گھرکا نقشہ اور نکاح نامہ دونوں جعلی ہیں، احد چیمہ کیخلاف غلط طریقہ کار اپنایا گیا: رانا ثناءاللہ

صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ عمران خان کاوطیرہ بن چکا ہے کہ جھوٹ بولو اوراتنا بولوکہ لوگوں کو سچ لگنےکا شبہ ہونےلگے، عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ اورالزام تراشی کی سیاست کی ، عمران خان کےگھرکانقشہ اورنکاح نامہ دونوں جعلی ہیں،ریحام خان نے خود کہا کہ شادی پہلے ہوئی خبردوماہ بعد آئی۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کیخلاف غلط طریقہ کار اپنایا گیا، نیب کا احترام کرتےہیں،سمجھتے ہیں کہ اس کےبغیرجمہوری عمل آگےنہیں بڑھ سکتا، کچھ قوتیں نیب کا سیاسی استعمال کرنا چاہتی ہیں،اس سے قبل بھی سیاسی جماعت بنوانےاوراسےآگےلانےمیں نیب کامنفی کرداررہاہے۔

صوبائی وزیر قانون کاکہناتھاکہ یہ وہی قوتیں ہیں جنہوں نے پانامہ اور اقامہ مینیج manageکیا، یہ قوتیں ملک میں کنٹرول جمہوریت چاہتے ہیں، مگر اب ملک میں صرف عوام کی آواز سنائی دے گی اور جمہوریت آگے بڑھے گی ۔ 

ای پیپر دی نیشن