زینب قتل کیس: جے آئی ٹی نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزمات کو غلط قراردیدیا

ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے اٹھارہ الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔ ملزم عمران علی کے عالمی مافیا کے رکن ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ ملزم کی سیاسی وابستگی کا ثبوت بھی نہیں ملا،ملزم عمران علی کے سینیتس بنک اکاونٹس کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قصور میں وائلنٹ چائلڈ پورنوگرافی کے ثبوت نہیں ملے۔ ملزم کے وی سی پی گروہ کے متحرک رکن ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ عمران علی کو بیرون ملک سے رقم وصول ہونے کے الزامات ثابت نہ ہوئے۔ اس چیز کے بھی ثبوت نہیں ملے کہ کوئی ملزم کو ذہنی مریض ثابت کرنے چاہتا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم غریب ہے،عمران علی کے پاس کروڑوں روپے کی رقم کا کوئی ثبوت نہیں۔ ملزم کے بااثر شخصیت سے روابط کا بھی کوئی ثبوت نہیں۔ ملزم کو وفاقی وزیر کا تعاون حاصل ہونے کے شواہد بھی فراہم نہیں کیے گئے۔ ملزم عمران علی کو پولیس حراست میں مارنے کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے قبیح جرم سے قبل بچی کی تصویرنہیں اتاری اور نہ ہی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی۔

ای پیپر دی نیشن