فیصل سبحان کے حوالے سے وزیراعلی شہباز شریف کے دعوے حقیقت یا جھوٹ،عمران خان نے اہم دستاویزسوشل میڈیا پرشیئرکردیں۔وزیراعلی شہباز شریف سے فیصل سبحان سے متعلق اہم سوالات بھی پوچھ لئے۔عمران خان نے کہا کہ خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے جھوٹ تراشنے کا سلسہ بند نہیں ہوا۔شہبازشریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں،دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سبحان سے تفتیش کی۔انھوں نے کہا کہ چینی حکام نے اس کی کمپنی سے متعلق معلومات کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا،ملتان میٹرومنصوبے میں شریفوں کی کرپشن سے پردہ اٹھانے کی دیرتھی کہ فیصل سبحان کوغائب کردیا گیا۔اب قوم دیکھے کہ جھوٹ کون بول رہا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ قوم تعین کرے کہ ملتان میٹروپراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی جھوٹے ہیں یا شہبازشریف،چینی ریگولیٹری باڈی کیساتھ ستمبر2016 میں کی جانے والی خط وکتابت بھی منظرعام پرہے،شہبازشریف بتائیں فیصل سبحان کے وجودسے انکارکرنے میں انہیں ڈیڑھ برس کیسے لگ گیا۔