لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہسپتالوں میں ہڑتالوں کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست میں صوبائی حکومت سیکرٹری صحت پنجاب اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو فریق بنایا گیا درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہسپتالوں میں مریضوں کی فلاح کے لیے کام کر ہے ۔درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے…… مطالبات کے خلاف احتجاج کرتی ہے جس سے آئے روز ہسپتالوں کی ایمرجنسی کی تالابندی کر دی جاتی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اس غیر قانونی اقدام کی وجہ سے مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتالیں کرنا اور ایمرجنسی کی تالا بندی آ رٹیکل 4 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتالوں کیخلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری
Mar 01, 2019