سیف سٹی منصوبہ تاخیرکاشکارہے،غلام سرور جمالی

کراچی(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر غلام سرور جمالی نے کہا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ تاخیرکاشکارہے،یہ منصوبہ حکومت سندھ کاہے تاہم سیف سٹی منصوبے کے تحت 10ہزار سی سی ٹی وی کیمرے جلد ہی لگائے جائیں گے،کورنگی صنعتی علاقے کے مسائل حل کئے جائیں گے اور ٹریفک کے معاملات کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا ظہار جمعرات کوکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں اپنے اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ڈاکٹر جمیل احمد اورایڈیشنل آئی جی ،سی ٹی ڈی ڈاکٹرکامران فضل کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر دونوں ایڈیشنل آئی جیز سمیت کاٹی کے صدر دانش خان،سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سینیٹر عبدالحسیب خان،کائیٹ لمٹیڈ کے سی ای اوزبیرچھایا،کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرکے چیئرمین ندیم خان نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل،گلزار فیروز،مسعودنقی،فرحان الرحمان،فراز الرحمان،ماہین سلمان ،اشرف میا اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ نے کہا کہ روڈ بیریئرکی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے،جن سڑکوں پربیریئرکی وجہ سے رش ہوتاہیوہ بیریئرہٹادیئے جائیں گے،میںٹریفک انجینئرنگ پرکام کرنے کے لیئے میئرکراچی سے درخواست کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم بڑھنے کااحساس ہے،دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد گھنائونے کرائم کاخاتمہ کیاگیاہے، اغواء برائے تاوان ،اقدام قتل کے واقعات تقریباً ختم ہوچکے ہیں البتہ ہمیں اعتراف ہے کہ اسٹریٹ کرائمزبڑھ گئے ہیں جن پر قابوپانے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔غلام سرورجمالی نے مزید کہا کہ ٹریفک کے اژدھام پر قابو پایا جارہا ہے

ای پیپر دی نیشن