کراچی( نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ کا بارہواں سمپوزیم ہفتہ 2مارچ کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ سمپوزیم میں مستند ماہرین شرکت کرینگے ۔ اس بات کا اظہار پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ کے سربراہ ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز کا وفد بھی سمپوزیم میں شرکت کرے گا۔ سمپوزیم کا عنوان’’انجینئرنگ اور بایواکانومی ‘‘ ہے۔ مقررین سمپوزیم میں سی پیک کے پاکستان کی زراعت اورحیاتیاتی معیشت پر اثرات ‘جینیاتی انجینئرنگ کے بارے میں قوانین کی ضرورت‘ پاکستان کے فوڈ سیکورٹی کے مسائل‘ سمندری حیاتیات کی اہمیت‘ ایگروفوریسٹری کے معاشی اورماحولیاتی فائدے جیسے موضوعات پر خطاب کریں گے۔