پاکستان سے کوئی لڑائی نہیں، دوسروں کے بارے میں برا سوچنے سے ہمارے ساتھ اچھا نہیں ہوگا: سدھو مذاکرات سے کشیدگی ختم کرنے کا بھی پیغام

Mar 01, 2019

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا بیان دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے بارے میں برا سوچنے سے ہمارے ساتھ اچھا نہیں ہو گا۔ ہماری پاکستان کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے۔ سدھو نے کہا کہ میں اپنے اصولی موقف پر قائم ہوں کہ مٹھی بھر لوگوں کی وجہ سے کسی ملک کو الزام نہیں دیا جا سکتا۔ مذاکرات اور سفارتی دباﺅ سے اس مسئلے کا دیرپا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ دوسری طرف نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے ساتھ امن کے ذریعے سے بات چیت آگے بڑھانے اور پلوامہ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار قرار نہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں