پٹرول 2.50، ہائی سپیڈ دیزل4.75، مٹی کا تیل 4روپے لٹر مہنگا

Mar 01, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا-پیٹرول کی قیمت میں 2.50روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 92.88روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.75روپے فی لیٹر اضافہ کردی گیا-ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 111.43روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی-مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا مٹی کی تیل کی نئی قیمت 86.31روپے فی لیٹر مقررکردی گئی-لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.50روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ۔ایل ڈی او کی نئی قیمت 77.53روپے فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے-قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ یعنی آج رات بارہ بجکر ایک منٹ پر ہوگا۔

مزیدخبریں