فخر زمان لاہور قلندرز کے کپتان مقرر

دبئی (نمائندہ سپورٹس ) لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کی انجری کے بعد قائم مقام کپتان اے بی ڈی ویلیئرز بھی ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے تک دستیاب نہیں ہوں گے اور بقیہ میچوں میں ان کی جگہ فخر زمان ٹیم کی قیادت کریں گے۔رانا سمین کا کہنا تھا کہ ‘محمد حفیظ کی انجری کے بعد اے بی ڈی ولیئرز نے ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن ان کی محدود میچوں کے لیے دستیابی کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فخر زمان پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں قیادت کریں گے۔لاہور قلندرز کے منیجر نے کہا کہ اے بی ڈی ولیئرز پاکستان میں صرف دو میچ کھیلیں گے اور کمر کی تکلیف کے باعث انہیں پی ایس ایل کے فائنل تک کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ لاہور قلندرز ا?خری مرحلے تک کوالیفائی کرے گی اور اگر ایسا ہوا تو ڈی ولیئرز ہمیں آخر تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...