کشمیر کا مسئلہ 72 سے زائد سالوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر ہے:قزاقستان

اسلام آباد (این این آئی)قزاقستان کے سفیر نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ 72 سے زائد سالوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر ہے،خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، موجودہ کشیدگی خطے کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔کہ کشمیر کا مسئلہ 72 سے زائد سالوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں سب پر لازم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قزاخستان نے پاک بھارت کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کشیدہ صورتحال میں کمی لائیں اور آپس میں بات چیف کریں۔ انہوںنے کہاکہ خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، موجودہ کشیدگی خطے کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی رضامندی سے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل پر کردار ادا کرسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن