66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں: سروے

کوئٹہ (آن لائن) وفاق اور بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کا حکومتی کارکردگی سے متعلق گیلپ سروے پاکستان کا جاری کر دیا۔ وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال کی حکومت کی 77فیصد عوام نے منفی ریٹنگ جبکہ 7فیصد مثبت ریٹنگ کی اور وفاقی حکومت کی بلوچستان کے عوام نے 13فیصد کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے 77 فیصد عوام نے جام کمال کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی ہے جبکہ 7فیصد عوام نے کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی ہے 13فیصد عوام نے وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ پی پی پی کے 89 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے۔ سندھ کے 62 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی سندھ کے 12 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی، پنجاب کے 46 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی پنجاب کے 31 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی خیبر پختونخوا کے 25 فیصد عوام نے وزیر اعلی کی منفی ریٹنگ کی کے پی کے 53 فیصد عوام نے وزیر اعلی کے پی کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی 30 سال سے کم 66 فیصد افراد پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں۔ 70 فیصد مرد اور60 فیصد خواتین وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔3 میں سے 2 پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں22 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔59 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے۔ 32 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ کے پی کے 53 فیصد کی رائے میں وزیر اعلی کے پی کی کارکردگی اچھی، 26 فیصد کی رائے میں خراب ہے سندھ کے 11 فیصد کی رائے میں وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی اچھی ہے سندھ کے 62فیصد کی رائے میں وزیر اعلی سندھ کی کارکردگی خراب ہے پنجاب کے31 فیصد کی رائے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی اچھی ہے۔ پنجاب کے 46 فیصد کی رائے میں وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی خراب ہے۔

ای پیپر دی نیشن