کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ) ملائیشیا کے بادشاہ نے محی الدین یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا، ایک ہفتے کے سیاسی بحران کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر اکثریت ارکان کی حمایت حاصل ہونے پر سابق وزیر خارجہ محی الدین یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔ شاہی بیان میں کہا گیا وزیراعظم کی تعیناتی کے عمل میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ ملک کو حکومت کی ضرورت ہے جو عوام کا خیال رکھ سکے یہ سب کیلئے بہترین فیصلہ ہے۔ نئے وزیراعظم محی الدین یاسین آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ بادشاہ کے منتخب کردہ وزیراعظم محی الدین یاسین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی سیاسی جماعت پی پی پی ایم کے صدر ہیں۔ یہ وہی پارٹی ہے جو 2016ء میں سیاست میں دوبارہ آنے کے بعد مہاتیر محمد نے بنائی تھی۔
ملائیشیا کے بادشاہ نے محی الدین یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا
Mar 01, 2020