نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں مسلمانوں کٓے گھر جل گئے، کاروبار تباہ ہوگئے لیکن حوصلے نہ ٹوٹ سکے۔ انتہا پسند ہندو مسلمانوں کو نہ جھکا سکے۔مسلمان گلیوں اور دیگر مقامات پر نماز ادا کرنے لگے، قرآن کریم کی تلاوت بھی زور و شور سے جاری ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی فوج کے جوان کو بھی نہ بخشا، محمد انیس کے گھر کو جلادیا۔ پولیس اب تک 123 مقدمات درج کرکے 630 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔
بھارت: ہندوتوا کے ہاتھوں فوج بھی محفوظ نہیں‘ انتہا پسندوں نے مسلمان فوجی کا بھی گھر جلادیا
Mar 01, 2020