دبئی(طاہر منیر طاہر) موجودہ حکومت اتنی توجہ ملکی امور کی طرف نہیں دے رہی جس قدر توجہ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے دے رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے حکومتی ارکان اپنی تمام تر طاقت کیساتھ اپنے سیاسی مخالفین کو ہر طریقے سے دبانا چاہتی ہے تاکہ ان میں کوئی تنقید کرنے والا نہ رہے اوروہ کھل کر کھیلیں ،لیکن ایسا نہیں ہو گا بلکہ اپوزیشن تمام تر سختیوں کے باوجود اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق جنرل عبدالقیوم اعوان نے گزشتہ روز دبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ کے دوران کیا۔سینیٹر عبدالقیوم اعوان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر چودھری محمد الطاف نے اپنی رہائش گاہ میں کیا تھا۔