بریٹسلوا(انٹرنیشنل ڈیسک)سلوواکیہ میںعام انتخابات کے لیے رائے شماری جاری ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق مرکز اور مرکز سے دائیں کی طرف جھکاؤ رکھنے والی پارٹیوں کا اتحاد الیکشن میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ یورو زون کیاس رکن ملک میں اعلی سطح پر بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے والے ایک صحافی کے قتل کے سیاہ بادل الیکشن پر چھائے ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ یہ حکمران جماعت کی شکست کا سبب بنیں۔ یہ امکان بھی ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی آور سلوواکیہ ڈیڑھ سو رکنی پارلیمان میں اپنی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے تیسری سب سے بڑی قوت کے طور پر ابھر سکتی ہے۔
سلوواکیہ میں عام انتخابات جاری
Mar 01, 2020