ڈیرہ نواب صاحب(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید نے احمدپورشرقیہ کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے بنیادی مرکز صحت محراب والا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول محراب والا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، بلڈ کیمپ کاافتتاح، لینڈ ریکارڈ سنٹر ،شہزادہ عثمان عباسی پارک اورترقیاتی اسکیموں کا معائنہ ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعیدنے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ نعیم صادق چیمہ کے ہمراہ مختلف دفاترکااچکانک دورہ کیا جس میں بنیادی مرکز صحت محراب والا میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں سے مسائل بارے دریافت کیا، بعد ازاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول محراب والا کا دورہ کیا اور ہیڈماسٹر وسٹاف کو کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں محکمہ تعلیم کے کردار کو اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے ہدایات کیں۔