لیاقت پور :پی ٹی آئی کی دھڑے بندی، نور بھابھہ معاملات سلجھانے پہنچ گئے

لیاقت پور(نامہ نگار)انٹراپارٹی الیکشن سے پاکستان تحریک انصاف دھڑے بندیوں کا شکار ہوگئی۔ تحصیل اور سٹی لیاقت پور کی تنظیموں پر کارکنوں اور ارکان اسمبلی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔معاملات سلجھانے کیلئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر، نور بھابھ کو ہنگامی طورپر لیاقت پور کا دورہ کرنا پڑا۔ تفصیل کے مطابق کئی روز سے پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی انتخابات کیلئے کارکنوں میں کھینچاتانی جاری تھی۔ عہدوں کی دوڑنے جماعتی اور ذاتی وابستگیوں و دوستیوں کو بھی مخالفتوں میں تبدیل کرنا شروع کردیاتھا۔صدرجنوبی پنجاب کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے تنظیم سازی کے معاملات پر ارکان اسمبلی اور ضلعی عہدیداروں کی مداخلت پر اپنے شدید تحفظات کا اظہارکیا۔

ای پیپر دی نیشن