ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نیٹ میں وسعت ناگزیر ہے، کمشنر بہاول پور

بہا ولپور(بیورو رپورٹ)ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نیٹ میں وسعت ناگزیر ہے اور حکومتی محصولات کی وصولی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں ڈویژن بھر کے ریونیو افسران کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واصف رحمان، اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے ہدایت کی کہ ریونیو اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں تیزی لائی جائے اور بہاول پور ڈویژن کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...