ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)تعلیم اور صحت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ان شعبوں کو خصوصی طور پر فوکس کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہارمشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد کے ہمراہ سٹی پارک ظفر چوک، پرانا فوارہ چوک کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے اوراپنے حلقے کے تمام مسائل کے خاتمے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا۔ حنیف خان پتافی نے کہا کہ سٹی پارک ظفر چوک، پرانا فوارہ چوک اور شہر کی مختلف شاہراہوں کی گرین بیلٹس کی رینویشن کے ساتھ ساتھ پارکس کو کلین اینڈ گرین کرنے کا اسپیشل ٹاسک ڈی جی پی ایچ اے کو دیا ہے۔