نارووال ( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال ضمانت پر رہائی کے بعد آج (اتوار )کو اپنے حلقہ انتخاب نارووال آئیں گے۔بتایا گیا ہے کہ احسن اقبال کی نارووال آمد پر ان کا دن ایک بجے ڈھلی پل پر شاندار استقبال کیا جائے گا جس کے بعد انہیں بڑے جلوس کے ہمراہ جسڑ بائی پاس لایا جائے گا جہاں پر وہ دوپہر دو بجے عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔
ضمانت پر رہائی کے بعد احسن اقبال آج اپنے آبائی حلقہ آئینگے ،بھرپور استقبال کی تیاریاں
Mar 01, 2020