جام پور(نمائندہ خصوصی)سلیکٹیڈ وجعلی نالائق حکومت ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہے ملک واداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے 2سال میں ریکارڈ 25سوارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے روزگار فراہم کرنے کے دعویدار وں نے 22لاکھ افراد کو بے روزگار کردیا بین الاقوامی دباؤ پر پاک ایران گیس منصوبہ سی پیک عظیم منصوبہ رول بیک کر دئیے گئے ۔خیبر سے لیکر کراچی تک عوام حکمرانوں سے سخت بیزار ہیں 2020 تبدیلی کا اور مڈٹرم انتخابات کا سال ہے اور مسلم لیگ ن جلد برسرِ اقتدار آئے گی ۔جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام پر بھی عوام کو بیوقوف بنایا گیا تبدیلی سرکار ہمارے دور کے منصوبہ جات پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
2020 تبدیلی اور مڈٹرم انتخابات کا سال ہے،جمال لغاری
Mar 01, 2020