ہیڈراجکاں(نامہ نگار) وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس چودھری طارق بشیر چیمہ سے سابق ناظم انجمن طلباء اسلام چودھری احسان جٹ نے ان کی رہائش گاہ بہاولپورپر ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس چودھری طارق بشیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور صوبہ بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جنوبی پنجاب صوبہ بنے نہ بنے ہم صوبہ بہاولپور کی بحالی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ملک اشفاق،عامر علی رندھاوا، شہزاد نواب ، چودھری وقار کھبہ ،چودھری سلیم اختر اولکھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
بہاولپور صوبہ بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،طارق بشیر چیمہ
Mar 01, 2020