مسلم لیگ ن پر الزام لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں: خواجہ خرم

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ہماری قیادت ہر امتحان میں سرخرو رہی مسلم لیگ ن نے ثابت کر دیا ہماری جماعت ہی ملک اور عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکتی ہیں نواز شریف نے اپنی بیماری کی پروا نہیں کی ملک کیلئے ہر قربانی کا سچا جذبہ دکھایا آج بھی مسلم لیگ ن ہی ہر سطح پر عوام کی نمائندگی کا حق ادا کر رہی ہے شہباز شریف نے ہر اہم ایشو پر عوام کے حقوق کی حفاظت کی ہے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کا شکار کر دیا ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے سے مسلم لیگ ن ہی کردار ادا کرے گی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے پاکستان کا استحکام اور قوم کی خوشحالی ہی ہماری جماعت کا فوکس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...