ہندوستان میں ابھر نے والی انتہا پسندی، مسلمان دشمنی ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی: سردار عتیق

میاں چنوں/حاصل پور/چشتیاں شریف/ٹوپہ قلندر(نوا ئے وقت ر پور ٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا دورہ جنوبی پنجاب،جگہ جگہ شاندار استقبال،مختلف مقامات پر تقریبات و استقبالیہ سے خطاب۔سابق وزیراعظم نے میاں چنوں و دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اُبھرنے والی انتہا پسندی اور مسلمان دشمنی کی ہراسی ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی اور کشمیر کو قبضے میں رکھنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں چنوں میں سابق رکن قومی اسمبلی محمد امین بوریوالہ کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کے اقدامات نے انسانیت کیلئے جو خطرات پیدا کیے ہیں وہ پوری دنیا کے سامنے آ رہے ہیں۔بڑی منڈی کی لالچ میں انسانیت کے قتل عام کا تماشا دیکھنا صریحناً ناانصافی ہے۔اب عالمی طاقتوں کو ہندوستان پر دبائو ڈالنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھانا ہوں گے۔ کشمیری عوام نے پاکستان کا پرچم ایک صدی سے اُٹھا رکھا ہے اب وہ اس پرچم کی خاطر سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں،کشمیری عوام پاکستان کے دفاع اور بقاء کی جنگ لڑتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...