غزنی(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں 29 مسافروں کو عسکریت پسندوں سے بچا لیا گیا۔ یہ بات صوبائی حکومت نے ہفتہ کے روزکہی۔حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مسافر کابل سے قندھار کا سفر کر رہے تھے جب مبینہ طور پر طالبان سے وابستہ متعدد عسکریت پسندوں نے انہیں مقور کے گاں لالم میں لمبی مسافت والی بس سے اتارا اور جمعہ کو انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے جانے کی کوشش کی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مختصر جھڑپ کے بعد عسکریت پسند فرار ہو گئے اور تمام مسافروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔بیان کے مطابق عسکریت پسندوں کے بھتہ خوری کے مرکز کو تباہ کرنے کے اس تصادم میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔طالبان عسکریت پسند اکثر شاہراہوں اور دیہات سے شہریوں اور چھٹی پر آئے فوجیوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان اور نیٹو کی زیر قیادت اتحادی افواج طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ 22 فروری سے ایک ہفتہ طویل تشدد کی کمی کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔تاہم اس دورانیہ میں چھوٹے پیمانے پر حملے اور جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔