لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار جنید خان اور منشا پاشا کی نئی آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی۔جنید خان نے بتایا کہ فلم کی ریلیز مارچ میں مقرر کی گئی تھی تاہم اب بعد ریلیز کی جائے گی۔گزشتہ ماہ فلم کا ٹیزر ریلیزکیا گیا تھا۔ دیگر میں کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس افسر کے کرادر میں نظر آئیں گی۔