لاہور ( سپورٹس ڈیسک) اولمپک گیمز میں 3 بار کے سوئمنگ چیمپیئن چینی پیراک سن یانگ پر آٹھ سال کی پابندی لگ گئی۔عدالت برائے آربیٹریشن فار سپورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں سن یانگ پر ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کرانے پر آٹھ برس کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔دوسری طرف اولمپک گیمز میں تین بار کے سوئمنگ چیمپیئن چینی پیراک سن یانگ نے ڈوپنگ سیمپل دینے سے انکار پر آٹھ سال کی عائد پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ سزا ’نامناسب‘ ہے، کیوں کہ وہ ’بے قصور‘ ہیں۔عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں سن یانگ پر ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کرانے پر آٹھ برس کے لیے پابندی عائد کر دی جس پر چین میں سن یانگ کے مداحوں نے اس فیصلے کو ’شدید‘ اور ’حیران کن‘ قرار دیا ہے۔