یاد ستانے لگی ‘مکی آرتھر نے کراچی کنگز’’زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کو پاکستان سپر لیگ کی یاد ستانے لگی، مکی آرتھر نے اپنی پسندیدہ ٹیم ‘‘کراچی کنگز زندہ باد’’ کا نعرہ لگا دیا۔پی ایس ایل کے گزشتہ چار سیزن میں کراچی کنگز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو بہت یاد کررہے ہیں۔انہوں نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لاجواب ٹورنامنٹ ہے اور میں اسے بہت پسند کرتا ہوں، پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کیلئے حیران کن کام کیا ہے، ٹورنامنٹ کا معیار بہت شاندار ہے اور اس سے جڑی ہر چیز بہترین ہے۔سابق ہیڈکوچ نے اپنی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ‘‘کراچی کنگز زندہ باد’’ کا نعرہ بھی لگایا۔ میں پی ایس ایل کو بہت زیادہ یاد کر رہا ہوں لیکن میں سری لنکا میں ہوں اور یہاں خوش ہوں۔واضح رہے کہ مکی آرتھر پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ 4 سال تک جڑے رہے تھے تاہم پاکستان بورڈ سے ان کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ان کی جگہ ڈین جونز نے لے لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...