لاہو(نمائندہ سپورٹس ) ملتان سلطانز کے لیگ سپنر عمران طاہر نے دھمکی دی ہے کہ اگر شاہد آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کیا تو میں پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلا جاؤں گا۔انہوں نے بوم بوم شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی چیتا کھلاڑی ہیں، وہ کبھی کسی ٹیم سے ڈراپ نہیں ہوسکتے۔ شاہد آفریدی انجری کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے، انہیں کوئٹہ کیخلاف میچ میں ڈراپ نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہد آفریدی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ نہیں کھیل سکے ‘ ان کی پی ایس ایل کے اگلے کچھ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ عمران طاہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تین میچز میں ملتان کے لوگوں نے جتنا سپورٹ کیا،اسے نہیں بھلایا جاسکتا،آئندہ میچز سے قبل مزید بہترتیاری کریں گے اور اچھی پرفارمنس دیںگے۔