لاہور(سپورٹس ڈیسک) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ا?ئی او سی کے سربراہ نے 2020 ٹوکیو اولمپکس کے منصوبے کے مطابق انعقادکے لئے کمیٹی کے تیار ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔آئی او سی کے سربراہ تھامًس باخ نے یہ بات، نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں گذشتہ روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ٹوکیو گیمز کے متبادل منصوبے پر تبصرے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ افواہوں کے شعلوں کو مزید بھڑکانا نہیں چاہتے۔ حکومت جاپان، کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے۔
اولمپک کمیٹی ٹوکیو اولمپکس2020ء منصوبے کی مطابق منعقد کروانے کیلئے پر عزم
Mar 01, 2020