لاہور(نمائندہ سپورٹس) تجربہ کار لیگ سپنر یاسر شاہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے جنہیں نوجوان سپنر محمد محسن کی جگہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ان فٹ ہونے کے باعث محمد محسن ایک ہفتے کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ لیگ سپنر محمد محسن لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ میچ میں فیلڈنگ کے دوران لیگ سپنر کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کے درمیان چوٹ لگ گئی تھی۔ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے یاسر شاہ کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔