نیروبی (اے پی پی) امریکا نے خبردار کیا ہے کہ شدت پسند نیروبی میں کسی اہم ہوٹل کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔امریکا کی جانب سے اپنے شہریوں کو اس بابت ہوشیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ کس ہوٹل پر کیا جا سکتا ہے، یہ واضح نہیں، تاہم ممکنہ طور پر شدت پسند کسی ایسے ہوٹل کو نشانہ بنا سکتے ہیں جہاں سیاح اور کاروباری افراد ٹھہرے ہوں۔ محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ اگر وہ نیروبی میں موجود ہیں، تو ہوشیار رہیں اور ہنگامی طور پر ہوٹلوں سے اخراج کا منصوبہ بنا کر رکھیں۔