بیوی کے قتل کا الزام، لیسوتھو کے وزیراعظم عدالت پیش، عہدہ استثنیٰ دیتا ہے: ٹامس کا موقف

ماسیر (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک لیسوتھو کے وزیراعظم ٹامسآخر کار عدالت پیش ہوگئے۔ 80 سالہ ٹامس ٹابان پر بیوی کو قتل کرانے کا الزام ہے، نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم ٹامس دارلحکومت ماسیرو کے ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم ٹامس کی بیوی کو 2017 میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔کیس میں ٹامس ٹابان کی دوسری بیوی بھی نامزد ہیں۔ عدالت میں پیشی پر انہوں نے عدالت میں بیا ن دیا وزیراعظم کا عہدہ انہیں ایسے کیس میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن