ٹوکیو (اے پی پی) جاپان اور چین کے اعلی سفارتی عہدیداروں نے چینی صدر شی جِن پِنگ کے اپریل کے مجوزہ دورہ جاپان کی کامیابی کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا ہے۔جاپانی وزیر خارجہ توشی مِتسْو موتیگی اور چینی خارجہ پالیسی کے رہنما یانگ جئے چی نے گذشتہ روز ایسے وقت ٹوکیو میں ملاقات کی جب دونوں ممالک نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ موتیگی نے وائرس کے مرکز چینی صوبے ہْوبے سے جاپانی شہریوں کے انخلاء میں چین کے تعاون پر جناب یانگ کا شکریہ اداکیا۔
ٹوکیو: چین سے جاپانی شہریوں کے انخلاء پر چینی حکومت کے شکرگزار ہیں: وزیرخارجہ
Mar 01, 2020