سیالکوٹ (نامہ نگار) نیب کا جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر بن کر میڈیکل سٹور والے سے پچاس ہزار روپے بٹورنے کی کوشش کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بھاگووال روڈ پر سعید اختر کے میڈیکل سٹور پر گزشتہ روز ایک شخص نے خود کو نیب کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے سعید کو کچہری بلایا۔ بعد ازاں ملزم محمد عباس قاسم نے انکوائری بند کروانے کیلئے پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ تھانہ سول لائن نے سعید اختر کی رپورٹ پر جعلی نیب ڈائریکٹر کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا۔