چوہدری شجاعت،پرویزالٰہی کی ہدایات پربلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الٰہی کی ہدایات پر بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) پنجاب کی صدرخدیجہ فاروقی ، جنرل سیکرٹری پنجاب ماجدہ زیدی اورگجرات کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین نے ملاقات کی اوربلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی کہ کیسے یونین کونسل لیول تک دائرہ کار بڑھایا جائے ۔ اس کے علاوہ کروناوائرس جیسے موذی مرض کیحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور خواتین کو اس سلسلے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔انہوں نے عوام الناس سے استدعا کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حفظان صحت کے اصول اپنانے کے ساتھ ساتھ دن میں کئی بار ہاتھ دھوئیں۔ اسی طرح وباء کے پھیلاؤ کے دوران اپنا اوردوسروں کا خیال رکھنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہی حاصل کریں۔

ای پیپر دی نیشن